وفاقی وزیرداخلہ پر حملہ ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتا، مسلم لیگی خواتین رہنماء

منگل 8 مئی 2018 16:50

ملتان۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ انتہائی تشویشناک ہے جو ہماری سیاست میں عدم برداشت کے رویوں میں اضافے کا عکاس ہے ، سیاست میں اختلاف رائے ہوتا ہے لیکن اس کایہ مطلب ہرگزنہیں کہ سیاست میں تشدد کاعنصر داخل ہو، مسلم لیگ (ن) ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر عدم برداشت کے رویوں کی سختی سے حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین ملتان کی ضلعی صدر ڈاکٹر حمیدہ خانم اور سٹی صدرافشین بٹ نے کہاکہ لیگی خواتین اپنی پارٹی کی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں، عوام محمد نوازشریف کی قیادت میں متفق ہیں ، پاکستان کی عوام جان چکی ہے کہ (ن) لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے ملک کوترقی کی راہ پر لاکھڑا کیا ہے، پاکستان ہیومن ڈیویلپمنٹ فائونڈیشن کی پروگرام آفیسر صائمہ فیض نے کہاکہ نوجوانوں کو نفرت کی سیاست میں نہیں ڈالنا چاہیے، تمام سیاسی جماعتوں نے وزیرداخلہ پر حملے کی نہ صرف شدید مذمت کی ہے بلکہ اسے ناقابل برداشت قراردیکر ایک مثبت روایت قائم کی ہے۔