رنبیر کپور کی فلم ’’شمشیرا‘‘ کا ٹیزر جاری

منگل 8 مئی 2018 17:44

رنبیر کپور کی فلم ’’شمشیرا‘‘ کا ٹیزر جاری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’’شمشیرا‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنبیر کپور کی فلم’’’شمشیرا‘‘ کا 45 سیکنڈ کے دورانیہ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں رنبیر کپور نے ایک ہاتھ میں کلہاڑی اور دوسرے میں تیر پکڑے ہوئے ہیں جبکہ سر پر پگڑی باندھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں رنبیر کپور ڈکیت کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم یش راج فلمز کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے جس کے ہدایتکار کرن ملہوترا ہیں۔ فلم کی عکسبندی رواں سال کے آخر میں شروع کی جائے گی جو آئندہ سال وسط میں مکمل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :