زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کرکے چالان عدالتوں میں بھجوائے جائیں ،ایس پی انوسٹی گیشن

منگل 8 مئی 2018 18:41

سرگودھا۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ایس پی انوسٹی گیشن محمد عاصم نے ڈی پی ا وآفس کانفرنس روم میں بھلوال سرکل کے ایس ایچ اوز ، تفتیشی افسران اور محررز کے ساتھ کرائم میٹنگ کی، تمام افسران شرکاء میٹنگ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے ، چالان برقت عدالتوں میں بھجوائے جائیں ، قتل کے مقدمات میں حسب ضابطہ چالان برقت بھجوائے جائیں ، مقتول کے لواحقین کی تشفی اور مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ثبوت او رنمونہ جات محفوظ کرکے برائے تجزیہ فرنزاک لیبارٹری اور کیمیکل ایگزامینر بھجوائے جائیں، ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید کہا کہ منشیات فروشی ایک مکرو دھندہ ہے اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیاجائے ، موجودہ حالات کے پیش نظراپنی اور تھانوں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دیں ،ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او خود گشت پر جائیں اور اپنے ماتحت افسران کی گشت کو مانیٹر کریں،اس موقع پر ڈی ایس پی بھلوال خالد محمود انور بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :