ورلڈ بینک کا احسن اقبال پر قاتلانہ حملے پر اظہار افسوس

احسن اقبال پر حملے کا سن کر دکھ ہوا، پاکستان موسمی تبدیلیوں سے متاثرہ 7واں بڑا ملک ہے، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک پاکستان میں پانی کی قلت ہو رہی ہے،1947میں پانی کی دستیابی 5ہزار کیوبک فی کس تھی، آج پانی کی دستیابی ایک ہزار کیوبک میٹر فی کس ہے، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی سرتاج عزیز

منگل 8 مئی 2018 19:01

ورلڈ بینک کا  احسن اقبال پر قاتلانہ  حملے پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال پر حملے کا سن کر دکھ ہوا، پاکستان موسمی تبدیلیوں سے متاثرہ بڑا ملک ہے، پاکستان موسمی تبدیلی سے متاثرہ 7واں بڑا ملک ہے، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان میں پانی کی قلت ہو رہی ہے،1947میں پانی کی دستیابی 5ہزار کیوبک فی کس تھی، آج پانی کی دستیابی ایک ہزار کیوبک میٹر فی کس ہے۔

منگل کو وارت منصوبہ بندی کے زیر اہتمام قومی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ قومی ورکشاپ کا موضوع’’ ماحولیاتی ترقی کا عزم‘‘ ہے۔ اس موقع پر ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال پر حملے کا سن کر افسوس ہوا، پاکستان موسمی تبدیلیوں سے متاثرہ بڑا ملک ہے، پاکستان موسمی تبدیلی سے متاثرہ 7واں بڑا ملک ہے قابل تجدید توانائی میں پاکستان کی مدد کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ ہم نے پہلی قومی آبی پالیسی تشکیل دی، پالیسی میں پانی کی بچت اور ذخائر کی تعمیر پر زور دیا، پاکستان میں پانی کی قلت ہو رہی ہے، 1947میں پانی کی دستیابی پانچ ہزار کیوبک میٹر فی کس تھی، آج پانی کی دستیابی ایک ہزار کیوبک میٹر فی کس ہے، ڈیموں میں بھل کے باعث گنجائش میں کمی ہوئی، آبی وسائل کیلئے زیادہ مالی وسائل کی ضرورت ہے، آبی منصوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی کا 10فیصد مختص کیا، آبی پالیسی میں 10ملین ایکڑ فٹ ذخیرے کی سفارش کی۔