این ای44کے عوام اقتدار کے پجاریوں کے نرغے میں نہیں آئیں گے،زرنور آفریدی

سرمایہ دار این اے 44 کے عوام کو پیسے کا لالچ دے کر ان کا ضمیر خریدنا چاہتے ہیں، ناکام ممبران نے این اے 44 کی ترقی کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا،امیدوار جماعت اسلامی

منگل 8 مئی 2018 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) جماعت اسلامی فاٹا کے نائب امیر فاٹا سیاسی اتحاد کے سینئیر نائب صدر اور جماعت اسلامی این اے 44 کے امیدوار زرنور آفریدی نے مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ای44کے عوام اقتدار کے پجاریوں کے نرغے میں نہیں آئیں گے سرمایہ دار این اے 44 کے عوام کو پیسے کا لالچ دے کر ان کا ضمیر خریدنا چاہتے ہیں ناکام ممبران نے این اے 44 کی ترقی کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا علاقہ میں بجلی ہے نہ پانی ، تعلیم و صحت کے سہولیات نہ ہونے کے برابر ، غربت و بے روزگاری نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے سیاسی بازی گر اب دوبارہ چہرے بدل کرعوام کو سبزباغ دکھا کر نئی شکل میں دھوکہ دے رہے ہیں این اے 44 لنڈی کوتل اور جمرود کے عوام اپنے روشن مستقبل کیلئے دیانتدار قیادت کو منتخب کریں گے جماعت اسلامی کی قیادت نے ہر مشکل گھڑی میں این اے 44 کے عوام کا ساتھ دیا ہے اورہر فورم پر مؤثر آواز اٹھائی ہے عوام گواہ ہیں کہ جماعت اسلامی کے کارکنان و قیادت کسی قیمت پر بھی خریدے نہیں جاسکتے زرنور آفریدی نے کہا کہ ہمارا مشن نظام مصطفی ﷺ کا قیام ہے اور ایمان و کردار کی قوت سے مال و زر کے پجاری سرمایہ داروں کو شکست دیں گے این اے 44 میں اسلام پسند عوام اور سرمایہ داروں کے درمیان مقابلہ ہے عوام ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنائینگے۔