سپریم کورٹ کا میڈیا ورکر کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر پرفارما سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم

منگل 8 مئی 2018 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے میڈیا ورکر کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر پرفارما سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم دیدیا، جبکہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ میڈیا ورکرز پندرہ روز میں اپنا کلیم سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود پرفارمے کے ذریعے جمع کراسکیں گے۔

منگل کے روز سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے میڈیا ورکر کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پرفارما بنا کر سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کر رہے ہیں، میڈیا ورکر پندرہ روز میں اپنا کلیم جمع کراسکیں گے۔

(جاری ہے)

ورکرز کے بقایا جات پر اداروں کو نوٹس جاری کر دیں گے۔

تمام متاثرہ میڈیا ورکر پرفارما فل کر کے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کو فراہم کریں، پریس ایسوسی موصول شدہ ریکارڈ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی، دوران سماعت نجی ٹی وی کے وکیل وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ نئی حکومت آ رہی ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ نئی حکومت سابقہ حکومت کے بقایا جات ادا نہیں کرتی،حکومت حکومت ہوتی چاہیے عبوری ہی ہو عدالت نے کیا کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی