خاتون کے قتل میں ملوث ملزم کی پولیس کی حراست سے فرار ہونے کے خلاف لواحقین کا احتجاج

منگل 8 مئی 2018 22:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں خاتون کے قتل میں ملوث ملزم کی پولیس کی حراست سے فرار ہونے کے خلاف لواحقین نے احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے پولیس پر رشوت لینے کا الزام عائد کیا ہے ۔ عمران نامی ملزم نے گزشتہ روزسالی کو قتل کردیا تھا ۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھا ۔ لواحقین نے ڈی پی او دفتر کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور الزام عائد کیا کہ پولیس نے ملزم کو رشوت لے کر فرار کروایا ہے ۔ مظاہرین نے پولیس کے اعلی حکام وسے واقعہ کا فوری نوٹس لینے،ملزم کی گرفتاری اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :