پارلیمنٹ شکیل آفریدی کے معاملہ پر خاموش رہی تو قوم معاف نہیں کریگی، سینیٹر مشتاق

منگل 8 مئی 2018 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کے معاملہ ایوان کو آگاہ کیا جائے، آج بھی پارلیمنٹ خاموش رہی تو قوم معاف نہیںکریگی، سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرنل جوزف آتا ہے اور لوگوں کو مار کر چلا جاتا ہے کیا پاکستان شکار گاہ ہیں رضا ربانی کا مطالبہ درست ہے۔