بحریہ ٹائون راولپنڈی میں رفیع مسجد کا افتتاح

پاکستان میں مساجد ایک اسلامی معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گی ،ْملک ریاض

منگل 8 مئی 2018 23:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض نے بحریہ ٹائون راولپنڈی میں رفیع مسجد کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ملک ریاض حسین نے کہا کہ ایک خوبصورت اور محفوظ پاکستان کی تعمیر بحریہ ٹائون کا عزم ہے، پاکستان میں مساجد ایک اسلامی معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

ملک ریاض حسین نے کہا کہ رفیع بلاک فیز 8 میں تعمیر شدہ مسجد میں 3000 نمازیوں کی گنجائش ہے،مسجد میں خواتین کیلئے علیحدہ ہال بنایا گیا ہے، 300 گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ ہے، کراچی کی گرینڈ جامع مسجد کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے، گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹائون لاہور میں 25 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔

ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹائون میں مسائل کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، 1996 سے بحریہ ٹائون کو اللہ چلا رہا ہے، ہم نہیں چلا رہے، ایبٹ آباد،سیدو شریف میں بھی بحریہ دسترخوان ہیں، سب اللہ چلا رہا ہے۔