قومی اسمبلی نے اسلام آباد امتناع ملازمت بچگان بل 2017 کی منظوری دیدی

منگل 8 مئی 2018 23:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے دارالحکومت اسلام آباد امتناع ملازمت بچگان بل 2017 کی منظوری دے دی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں شازیہ مری نے تحریک پیش کی کہ دارالحکومت اسلام آباد امتناع ملازمت بچگان بل 2017 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔

(جاری ہے)

تحریک کی منظوری کے بعد ڈپٹی سپیکر نے ایوان سے بل کی تمام شقوں کی منظوری حاصل کی۔

شازیہ مری نے تحریک پیش کی کہ دارالحکومت اسلام آباد امتناع ملازمت بچگان بل 2017 منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے اتفاق رائے سے بل کی منظوری دے دی۔ شازیہ مری نے بل کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے قومی اسمبلی نے اہم قانون سازی کی ہے۔ اس کے لئے کمیٹی اور پورے ایوان کی شکرگزار ہوں۔