ملیر جناح اسکوائر پر قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن

5مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

منگل 8 مئی 2018 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) منگل کو ملیر جناح اسکوائر باغ اور کالونی کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے داخلی اور خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر مکمل طور پر سیل کردیا اور جرائم پیشہ افراد کی تلاشی کے دوران 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع نے بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی تھی اور ملزم کی نشاندہی پر فون اسلحہ بھی برآمد کیا ہے ۔ادھر پی آئی بی کالونی پولیس نے پرانی سبزی منڈی پر کارروائی کرتے ہوئے 2ڈکیت زمان ولی اور بابر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔پولیس نے کہا کہ ملزمان ڈکیت ہیں اور متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ۔#