جماعتیں اگر اشرافیہ کی بجائے عام کارکنوں کو اسمبلیوں کے ٹکٹ دیں تو نظریاتی سیاست مضبوط ہو سکتی ہے ،ْآفتاب شیر پائو

تمام جماعتوں کو انتخابات اپنے وقت پر کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،ْمیڈیا کے کوڈ آف کنڈکٹ وضع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،ْ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت

منگل 8 مئی 2018 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا ہے کہ جماعتیں اگر اشرافیہ کی بجائے عام کارکنوں کو اسمبلیوں کے ٹکٹ دیں تو نظریاتی سیاست مضبوط ہو سکتی ہے ،ْتمام جماعتوں کو انتخابات اپنے وقت پر کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،ْمیڈیا کے کوڈ آف کنڈکٹ وضع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نظریات کی سیاست ختم ہوتی جا رہی ہے، گزشتہ سینیٹ انتخابات اس کی واضح مثال ہیں، ہارس ٹریڈنگ اور سیاسی وفاداریاں بدلنا الیکشن کے نزدیک بڑھ جاتا ہے، جماعتیں اگر اشرافیہ کی بجائے عام کارکنوں کو اسمبلیوں کے ٹکٹ دیں تو نظریاتی سیاست مضبوط ہو سکتی ہے، تمام جماعتوں کو انتخابات اپنے وقت پر کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ملک میں دانستہ طور پر حالات خراب کئے جا رہے ہیں تا کہ الیکشن تاخیر کا شکار ہو جائیں، میڈیا کے کوڈ آف کنڈکٹ وضع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ میڈیا معاشرے میں مثبت کردار ادا کرے، ملک کے اندر بے یقینی کی صورتحال کا فائدہ غیر جمہوری قوتوں کو ہو گا۔