کوئٹہ، عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں، عوامی ٹھپے سے بر

سراقتدارآئنگے ،خدابخش لانگو مسلم لیگی قیادت نے بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں کا رویہ رکھا، وسائل کو لوٹنے کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا، سینئر رہنما بلوچستان عوامی پارٹی

منگل 8 مئی 2018 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما خدابخش لانگونے مسیحی برادری کے ایک نمائند ہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے اندر برابری کی بنیاد پر تمام طبقات کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنے منشور میں اقلتیوںکو نمایاں مقام دیاہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک پارٹی کے صوبائی سربراہ کی بلوچستان عوامی پارٹی پر تنقید کرنے کے حوالے سے ملک خدابخش لانگو نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اپنے نام کے طر ح نہ صرف عوامی بلکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے قائدین کی سوچ صرف صوبہ بلوچستان اور اس کے عوام کے گرد گومتی ہے بلوچستان عوامی پارٹی کاوجود بلوچستان کی غیور عوام کی وجہ سے ہے اور انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں عوام ہی بلوچستان عوامی پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کریگی اور یہ بات روز روشن کی طر ح سب پہ عیاں ہے اور موصوف بخوبی آگاہ کہ کون کس کی پیداوار ہے اور کس کے کندوں پر سوار ہوکر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچتے ہے 2013کا الیکشن از خود اس چیز کی گوائی ہے کہ کس طاقت نے کس کے لئے کام کیا بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور عوامی ٹھپے ہی اسے بر سراقتدارلائنگے ، انہوںنے مزید کہا کہ مسلم لیگی قیادت نے بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں کا رویہ برقرار رکھا اور بلوچستان کے وسائل کو لوٹنے کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا اورنہ ہی کبھی بلوچستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ کی بات کی ہے اس کے برعکس بلوچستان عوامی پارٹی کی تجربہ کار قیادت بلوچستان کے عوام کی صحت وتعلیم کے فروغ کیلئے اور بے روز گاری کے خاتمے کیلئے جامعہ پروگرام تشکیل دیگی اور بلوچستان اور اس کے عوام کو تر قی نئی راہ پر گامزن کرے گی اور اس موقع پر جیری ولسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری پہچان پاکستان ہے اور ہماری محبت بلوچستان سے ہے ہماری برادری بلوچستان کے حقوق کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے سنگ چلے گی اس موقع پر انسن سکندر، ناصر ڈینیل، فیاض غوری ، امینویل فضل، شالوم ویسن ، جوشوامسیع اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔