موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران 2لاکھ 50ہزار پودے لگانے کا فیصلہ

بدھ 9 مئی 2018 00:20

مظفرگڑھ۔ 08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محمد عظیم نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات مظفرگڑھ کو امسال موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران 2لاکھ 50ہزار پودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے ، جس میں سے 40ہزار پودے لگانے کا ہدف ضلع کے مختلف محکمہ جات کو دیا گیا ہی,تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم کو 20ہزار پودے،محکمہ صحت کو5ہزار، ضلع کونسل کو 2ہزارپودے جبکہ محکمہ زراعت، محکمہ پولیس، لائیو سٹاک، محکمہ آبپاشی، سول ڈیفنس، محکمہ خوراک، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ہائی وے، بلڈنگ ، فشریز، اوقاف، تحصیل ایڈمنسٹریشن اور واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ایک ایک ہزار پودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :