لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاؤن میں تربیتی طیارہ حادثہ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ مکمل

انکوائری کراچی سے آئے سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ نے کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 مئی 2018 12:56

لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاؤن میں تربیتی طیارہ حادثہ کی ابتدائی انکوائری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مئی 2018ء) : لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاؤن میں تربیتی طیارہ حاثے کی انکوائری رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے کی انکوائری کراچی سے آئے سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ نے کی۔ ائیر کموڈور منیر بٹ اور گروپ کیپٹن طاہر آفتاب نے پائلٹ کے بیانات قلمبند کیے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق طیارہ ہو اکے زیادہ دباؤ کی وجہ سے آؤٹ آف کنٹرول ہوا۔

آؤٹ آف کنٹرول ہونے کے باعث طیارہ والٹن ائیر پورٹ لے جانا مشکل ہو گیا۔ طیارے کو محفوظ جگہ لینڈ کروانے کی کوشش کی گئی۔ پائلٹ نے اپنے بیان میں بتایا کہ بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث طیارہ زمین پر نہیں گرا، طیارے کو حادثے کے 10 سے 15 منٹ کےبعد آگ لگی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد رپورٹ مرتب کی جائے گی۔

(جاری ہے)

طیارہ حادثہ کا بعد فوراً ہی اس حادثے کی تحقیقات کے لیے انوسٹی گیشن بورڈ کو طلب کر لیا گیا تھا تاکہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کر کےحادثے کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جا سکے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاﺅن میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ گارڈن ٹاﺅن میں موجود ایک گھر کی بیرونی دیوار پر گرا۔ طیارے تباہ ہونے کے حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا ۔ طیارہ ڈائریکٹر آپریشنز فلائنگ کلب فہیم اُڑا رہے تھے جبکہ ٹرینی عامر ا ن کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر آپریشنز فلائنگ کلب نے بتایا کہ ٹیک آف کرنے کے بعد طیارے کا توازن بگڑ گیا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیم جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئی۔ ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر طیارے میں لگی آگ کو بُجھایا۔ طیارہ گرنے سے ایک شخص معمولی زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد دے دی گئی ۔