ایبٹ آباد یونیورسٹی میں امتحانات و پرچہ جات کی تیاری کے حوالہ سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کل منعقد ہو گی

بدھ 9 مئی 2018 15:39

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں امتحانات و پرچہ جات کی تیاری کے حوالہ سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کل جمعرات کو منعقد ہو گی۔ تربیتی ورکشاپ کے دوران اساتذہ کو پرچہ جات کی تیاری اور نتائج کے حوالہ سے تربیت دی جائے گی۔ یہ تربیتی ورکشاپ ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس کے زیر اہتمام منعقد ہو رہی ہے جس میں وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخارا حمد اساتذہ کو تربیت دیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سمسٹر سے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سمسٹر امتحانات سنٹرلائز ڈ ہو رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی زیر صدارت اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ تھا کہ امتحانات کی شفافیت کو مزید بڑھانے اور امتحانات و نتائج کو اکیڈمک کیلینڈر کے مطابق کرنے کیلئے امتحانات کو مرکزیت سے وابستہ کیا جائے گا جبکہ اس دوران یہ بھی ضرورت محسوس کی گئی تھی کہ اس حوالہ سے اساتذہ کی تربیت کی بھی اشد ضرورت ہے۔ اسی تناظر میں آج اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور تمام تدریسی شعبہ جات کے اساتذہ کی شرکت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :