فیصل آباد، طارق آباد میں نامعلوم شخص کی نعش برآمد‘علاقہ میں خوف و ہراس

بدھ 9 مئی 2018 16:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) طارق آباد میں نامعلوم شخص کی نعش برآمد‘علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ‘تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں نامعلوم نعشیں ملنے کا سلسلہ رک نہ سکا ‘آج صبح طارق آباد میں پچیس سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے ‘ورثاء کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں ‘تاہم ابھی تک اس سلسلے میں کامیابی نہیں مل سکی ‘مرنے والے شخص کی نعش کومارچری یونٹ الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :