ڈچ کمپنی کراچی میں فرائزین پیسچرائزڈ ایگ پلانٹ قائم کرے گی، ناہید میمن

منصوبے کے تحت فرائزین پیسچرائزڈ ایگ پلانٹ کاقیام پاکستان کی معیشت پراعتماد کا مظہر ہے، چیئر پرسنسندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ

بدھ 9 مئی 2018 17:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) سندھ بورڈآف انویسٹمنٹ کی چیئرپرسن ناہیدمیمن نے کہا ہے کہ ڈچ کمپنی کی بن قاسم کراچی میں مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبے کے تحت فرائزین پیسچرائزڈ ایگ پلانٹ کاقیام پاکستان کی معیشت پراعتماد کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

برکات فرائزین پیسچرائزڈ ایگ کمپنی اورمیزان بینک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت میزان بینک اس منصوبے کے لیے 12.5 کروڑ روپے بطورقرض فراہم کرے گا جبکہ برکات کمپنی فرائزین پیسچرائزڈ ایگ پلانٹ کے لیے 10کروڑ روپے کی ذاتی سرمایہ کاری کرے گی، منصوبے کے لیے ڈچ حکومت بھی 7.5کروڑ روپے فراہم کرے گی۔

سندھ انٹر پرائز ڈیولپمنٹ فنڈ (ایس ای ڈی ایف) قرضے پر تقریبا 20 ملین روپے کی کائی بور سبسڈی ادا کرے گا۔ناہید میمن نے کہا کہ ہالینڈ کی کمپنی کے ساتھ سندھ کی کمپنی کے اس جوائنٹ وینچر سے صوبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوسکے گی جس سے مقامی پولٹری انڈسٹری استفادہ کرسکے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔۔