اسرائیلی وزیر اعظم نے اہم بات چیت کیلئے ماسکو کیلئے روانہ ہوگئے

بدھ 9 مئی 2018 18:11

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کیلئے ماسکو کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بد ھ کو اسرائیلی وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو شام کی صورتحال کیوجہ سے حالیہ چند مہینوں میں متعدد مرتبہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقاتیں اور ٹیلی فون پر گفتگو کر چکے ہیں۔

اسرائیل شام میں ایران کے کردار کے حوالے سے بھی تحفظات رکھتا ہے۔ایئر پورٹ پر روس روانگی سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن سے ہر ملاقات اہم ہوتی ہے لیکن یہ خاص طور پر اہم ہے،روس اور اسرائیل نے شام میں کسی حادثاتی جھڑپ سے بچنے کیلئے ایک ہاٹ لائن بھی قائم کر رکھی ہے۔