منشیات فروشی کیخلاف سول سوسائٹی کے رہنمائوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 9 مئی 2018 19:14

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) ٹنڈو محمد خان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے رہنمائوں فیاض بھٹی، میر غلام علی اور علی اصغر و دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈو محمد خان کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سرعام فروخت جاری ہے، جسے پولیس انتظامیہ روکنے میں ناکام نظر آتی ہے، منشیات کی سرعام فروخت کے باعث نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، جبکہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او جو بھی آئیں ہیں وہ ایک مہینے سے زیادہ نہیں رہے ہیں اور موجودہ ایس ایچ او نے شہریوں کو تنگ کر کے پریشان کررکھا ہے، اورمنشیات فروشوں کی سرپرستی کر کے ان سے منتھلیاں وصول کر رہے ہیں اور نہیں اس پولیس اسٹیشن پر ایک سال مکمل ہونے کو ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹنڈو محمد خان میں منشیات کی سرعام فروخت کو روکا جائے اور ایس ایچ اوکے خلاف کارروائی کی جائے۔