آرمی چیف سے مختلف سرکاری سکولوں کے طلباء وطالبات کی ملاقات، جذبہ خیر سگالی کے تحت ایک طالبہ کے ساتھ شطرنج بھی کھیلی، آئی ایس پی آر

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

بدھ 9 مئی 2018 19:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مختلف سرکاری سکولوں کے طلباء وطالبات نے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ہماری نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے۔

آرمی چیف نے نوجوانوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ترین عالمی معیارات کے مطابق مہارت حاصل کرنے کی ہدایت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق غیرسرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کی معاونت سے تعلیم حاصل کرنیوالے بچوں نے کھیل کے میدان میں بھی کامیابیاں حاصل کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک طالبہ کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت شطرنج بھی کھیلی۔