سی ڈی اے کی بھیکہ سیداں قبرستان کے اطراف میں قائم کی گئیں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی ،

سرکاری اراضی کو واگزار کرا لیا گیا

بدھ 9 مئی 2018 20:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) سی ڈی اے نے سیکٹر F-11/3 میں بھیکہ سیداں قبرستان کے اطراف میں قائم کی گئیں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سرکاری اراضی کو واگزار کرا لیا۔ یہ کارروائی سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کے تعاون سے عمل میں لائی جبکہ اس کارروائی میں اسلام آباد پولیس اور سی ڈی اے کے دیگر شعبہ جات کے افسران و ملازمین نے بھی شرکت کی۔

بدھ کو کئے جانے والے آپریشن میں سیکٹر F-11/3 کی سٹریٹ نمبر49، بابا مقیم شاہ نامی خانقاہ سے ملحقہ تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی اور سات کنال سرکاری اراضی پر تعمیر کردہ بائونڈری وال کو مسمار کر دیا جبکہ ایک کنال اراضی پر غیر قانونی طو رپر تعمیر کردہ لنگر خانہ، پانی کا ٹینک اور دو بھینسوں کے باڑے بھی گرا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح مزمل شاہ کے دربار کے اطراف تعمیر کئے گئے 19 کمرے، وضو خانہ بشمول 12 واش روم اور متعدد چار دیواریاں گرا دی گئیںجبکہ 4 دکانوں کے داخلی گیٹس بھی شامل ہیں ۔

ایک اور کاروائی کے دوران اسلام آباد ماڈل سکول، بھیکہ سیداں کے اطراف میں بھی کی گئی جہاں پر 20 رہائشی کمرے، 5 واش رومز اور 4 باورچی خانوں سمیت متعدد چار دیواریوں کو ویل ڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :