ساہیوال: زبر دست گرج چمک کے ساتھ بارش ، طوفان

بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں ، ہڑ پہ ساہیوال روڈ فیڈر پر بجلی کی سپلائی 13گھنٹے تک معطل رہی جس سے متعدد دیہات اندھیرے میں ڈوبے رہے

بدھ 9 مئی 2018 21:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) بدھ کی صبح ساہیوال اور گر دو نواح میں زبر دست گرج چمک کے ساتھ بارش آئی اور طوفان آیا ۔طوفان سے بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں جس سے ہڑ پہ ساہیوال روڈ فیڈر پر بجلی کی سپلائی 13گھنٹے تک معطل رہی جس سے متعدد دیہات اندھیرے میں ڈوبے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح 1بجے زبر دست گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہو ئی طوفان سے بجلی تاریں ٹوٹ گئیں جب ایک بجے کے بعد دیہاتیوں نے شکایات درج کرانے کے لئے واپڈا شکایات سنٹر ہڑ پہ کا رخ کیا تو واپڈاکے اہلکاروں نے ٹیلی فون کا ریسیور آف کر رکھا تھا جب دیہاتی شکایت سنٹر ہڑ پہ پہنچے تو آفس میں کوئی موجود نہ تھا ۔

واپڈا نے 13گھنٹے بعد چک 187/9.L,137/9.L.188/9.Lسمیت آٹھ دیہات کی سپلائی تاروں کی مر مت کی بعد بحال کی ۔واپڈا گرڈ اسٹیشن کے ہڑ پہ شہر اور شاہ مدار فیڈر بھی 8گھنٹے تک بند رہنے سے بجلی کی سپلائی معطل رہی ۔ساہیوال شہر،آفیسر کالونی ،فرید ٹائون سکیم نمبر 2میں بھی بارش ہوئی تاہم فیڈر ٹرپ ہو گئے اور بجلی کی سپلائی ایک گھنٹے بعد بحال ہوئی۔