خادم اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق گندم کی خریداری کے مراکز پر باردانہ کا اجراء میرٹ پر کیا جائے،راجہ محمد علی

حکومت کی طرف سے دیئے گئے گندم کے ٹارگٹ کو یقینی بنایا جائے،مشیر وزیر علیٰ پنجاب

بدھ 9 مئی 2018 22:16

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) مشیر وزیر علیٰ پنجاب راجہ محمد علی نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تین مراکز خریداری گندم پر ابتک باردانہ کیلئے 234 درخواستیں وصول ہو چکی ہیں یہ سلسلہ جاری رہے گا ، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق میرٹ پر باردانہ کا اجراء یقینی بنایا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن )ر( عبدالستار عیسانی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدلغفار قیصرانی کے ہمراہ جہلم جادہ کے مقام پر مرکز گندم خرید اری کا اچانک دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ کمشنر جہلم زاہد خان ،ڈی ایف سی جہلم زین العابدین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

مشیر وزیر علی راجہ محمد علی اور ڈپٹی کمشنر عبدلستار عیسانی نے مرکز خریداری گندم کے انچارج کو ہدایت کی کہ حکومت پالیسی کے مطابق باردانہ کے اجراء کیلئے ہر درخواست دہندہ کو وصولی کی رسید ضروری جاری کریں،تمام مراکز خریداری گندم پر کسانوں کے بیٹھنے کیلئے کرسی یا چارپائیوں، سایہ، پانی،پنکھوں کا انتظام یقینی بنایا جائے ، پولیس تمام مراکز پر سکیورٹی پلان کے مطابق انتظامات کرے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کے ضلع بھر کے لئے 1752 میٹرک ٹن گندم کے اہداف کو مکمل کیا جا رہا ہے اور گندم خریداری کے حوالے سے حکومتی پالیسی کا مقصد کسانوں کو انکی فصل کا بہترین معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنانا ہے ، انتظامی افسران اور مراکز خریداری گندم کے افسران یقینی بنائیں کہ حکومتی اقدامات سے کاشتکار زیادہ زیادہ مستفید ہو سکیں۔