کراچی،ضلع کورنگی کے دو انتظامی سربراہان کاتنازعہ شدت اختیار کرگیا،چار ہزار ملازمین تاحال اپریل کی تنخواہوں سے محروم

بدھ 9 مئی 2018 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) ضلع کورنگی کے دو انتظامی سربراہان کاتنازعہ شدت اختیار کرگیا۔چار ہزار ملازمین تاحال اپریل کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

گھروں میں فاقے،ملازمین میں بے چینی پھیل گئی، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی میں میونسپل کمشنر نہ ہونے کی وجہ سے تنخواہوں کے چیک جاری نہ ہوسکے، لوکل گورئمنٹ کی جانب سے گریڈ 19 کیوسیم مصطفیٰ سومرو کو میونسپل کمشنر تعینات کیا گیا، چئیرمین کورنگی نئیر رضا وسیم سومرو کی تعیناتی پر تحفظات رکھتے ہیں، وسیم مصطفیٰ سومروو اپنی عدم تعیناتی کی وجہ کرپشن بتاتے ہیں، بڑوں کی لڑائی میں چھوٹے ملازمین اور انکے اہلخانہ سخت پریشان ہیں، کمر توڑ مہنگائی ہے تنخواہ کی تاخیر سے کھانے کے لالے پڑ گئے ہیں، جبکہ چیئرمین کورنگی نئیر رضا کا کہنا ہے کہ وسیم مصطفیٰ سومرو بدنام زمانہ افسر ہے،ایسٹ،ویسٹ اور سینٹرل میں ٹھیکیداروں سے رقوم بٹورتا رہاہے،چیف سیکریٹری سندھ کو تین لیٹر لکھے جاچکے ہیں سندھ حکومت سے درخواست کی ہے کہ ایماندار افسر کا تقرر کیا جائے،فیصلہ نہ ہوا تو اکاونٹ آفیسر کو عارضی چارج دے دین گے۔

#

متعلقہ عنوان :