تورغر کے علاقہ دوڑ میرا میں کار کی ٹکر سے پانچ سالہ بچی جاں حق

بدھ 9 مئی 2018 23:14

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) تورغر کے علاقہ دوڑ میرا میں کار کی ٹکر سے پانچ سالہ بچی جاں حق ہو گئی۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سدو خان سے دوڑ میرا آنے والی کار نمبر ایم اے 4873- جسے ڈرائیور شیردل چلا رہا تھا، دوڑ میرا کے قریب تیز رفتاری کے سبب پانچ سالہ بچی صدیقہ کو کچل دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔