احسن اقبال پر حملہ پاکستان کے 22کروڑعوام پر حملہ ہے،عابد شیر علی

ملک کے اندر سے دہشتگردی کا خاتمہ اور ملک کے اندر کرکٹ کی بحالی نواز شریف کے وژن کی کامیابی ہے ، بجٹ پر تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا،حکومت کی جانب سے چھٹا بجٹ پیش کرنا خوش آئند ہے وزیر مملکت برائے توانائی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 9 مئی 2018 23:04

احسن اقبال پر حملہ پاکستان کے 22کروڑعوام پر حملہ ہے،عابد شیر علی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ پاکستان کے 22کروڑعوام پر حملہ ہے،؂ ملک کے اندر سے دہشتگردی کا خاتمہ اور ملک کے اندر کرکٹ کی بحالی نواز شریف کے وژن کی کامیابی ہے ، بجٹ پر تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا،حکومت کی جانب سے چھٹا بجٹ پیش کرنا خوش آئند ہے۔

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بجٹ میںبحث کا سلسلہ جاری ہے۔ اگر اس میں کوئی فرد کسی بھی شعبے کے حوالے سے تجاویز پیش کرنا چاہتا ہے تو اس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے چھٹا بجٹ پیش کرنا خوش آئند ہے۔ نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کرنے کیلئے دن رات کام کیا ۔ آج ملک کے اندر بیرونی سرمایہ کاری میں ریکارڈسطح پر پہنچ چکی ہے جس کا سہرا نواز شریف کے سر جاتا ہے۔ نواز شریف نے ملک کے اندر سے دہشتگردی اور ملک کے اندر کرکٹ کو بحال کیا جو کہ نواز شریف کے وژن کی کامیابی ہے۔ احسن اقبال پر حملہ پاکستان کے 22کروڑعوام پر حملہ ہے۔