چوآسیدنشاہ کے قریب بشارت روڈ پر تیز رفتار بس الٹ گئی

تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ35زخمی ہوگئے،ہ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

بدھ 9 مئی 2018 23:21

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) چوآسیدنشاہ کے قریب بشارت روڈ پر تیز رفتار بس الٹ جانے سے تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ35زخمی ہوگئے جس میں سے چھ کی حالت تشویش ناک ہے۔بشارت سے چوآ سیدنشاہ آنے والی مسافر بس فوجی فاؤنڈیشن چوآ سیدنشاہ کے قریب خطرناک اٴْترائی پر بریک فیل ہونے کے باعث اٴْلٹ گئی،جاں بحق ہونے والوں میں چار افراد جن میں عزیز بیگم زوجہ غلام اصغر ساکن گوڑہا، مسرت پروین زوجہ محمد فاضل ساکن آڑہ، نسیم اختر زوجہ غلام حبیب ساکن ڈھوک گجر آڑہ اور محمد نفیس ولد محمد شبیر عمر تیس سال ساکن وہالی شامل ہیں ۔

زخمیوں میں توصیبہ کنول دختر جاوید اقبال، کرنل ناز دختر جاوید اقبال، اوصاف حسین ، عابدہ، مہرین، فضیلت، محمد جہانگیر، سہیل ولد ریاض، کلثوم بی بی، مرتضیٰ ولد غلام اختر، ناصرہ،اصالت نور، ام رباب زوجہ اقرار، کلثوم زوجہ سہیل، تہمینہ زوجہ ظہیر، محفوظ اختر ولد ابرار، ابراہیم ولد امام دین، بلقیس بیگم زوجہ حفیظ، فاطمہ، مرزا اشرف، غلام مرتضیٰ ولد اللہ دتہ، رابعہ زوجہ زوجہ عدیل، عامر نذیر ولد خوشی، روزینہ زوجہ غضنفر، کلثوم زوجہ افضال شامل ہیں جبکہ شدید زخمیوں میں ریاض بی بی، علی انور ولد محمد انور کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوآسیدنشاہ منتقل کردیاگیا جہاں سے ریاض بی بی، ناصرہ زوجہ مرزا افضال، سہیل ولد ریاض، کلثوم زوجہ سہیل، بلقیس بیگم زوجہ سہیل ، بلقیس بیگم زوجہ حفیظ، تہمینہ افضل زوجہ ظہیر افضال ولد عجائب کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچی۔زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو بس سے نکال کرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوآ سیدنشاہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا ۔حادثہ کم عمر ڈرائیور وقار کی غفلت سے پیش آیاڈرائیور کی عمر18سال سے کم بتائی جاتی ہے۔ جبکہ اس کا والد محمد ادریس کسی کام کے سلسلہ میں ڈیوٹی پر نہیں تھا جس پر اس نے اپنے ناتجربہ کار بیٹے کے حوالے بس کر دی جس کے نتیجہ میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔

مسافر بس کی چھت پر بھی متعدد طالب علم اور لوگ بیٹھائے گئے تھے جس کی وجہ سے ہلاکتیں زیادہ ہوئیں۔اے ڈی سی جی شجاع قطب بھٹی ،ڈی ایس پی چوآسیدنشاہ جاوید، ایس ایچ او تھانہ چوآسیدنشاہ سید نصیر شاہ، ڈی ایس پی ٹریفک محمد ندیم بھی موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ چوآ سیدنشاہ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے