جامعہ پشاورلائبریری سائنس کی قومی ورکشاپ اختتام پذیر

جمعرات 10 مئی 2018 13:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء)شعبہ لائبریری سائنس پشاوریونیورسٹی کی دوروزہ ورکشاپ اختتام پذیرہوگئی ،مواصلات اورباہمی تعلقات کے بارے میں دوروزہ ورکشاپ فزیکل کیمسٹری سنٹرمیں منعقدہوئی جس کاافتتاح ڈین فیکلٹی آف لائف اینڈانوائرمنٹل سائنسزپروفیسرڈاکٹربشیراحمدنے کیاجبکہ اختتامی نشست کے مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ نومیریکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرعابدپرووائس چانسلرتھے جنہوں نے ریسورس پرسن اورشرکائی میں شیلڈزاورسرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ کمیٹی ڈاکٹرمحمداسماعیل پروفیسرحامدرحمن پروفیسرلیاقت علی اورکوارڈینیٹرڈاکٹراسدخان پرمشتمل تھی۔