تحصیل منڈامیں صفائی مہم کاآغازاحسن اقدام ہے،خورشیدخان

جمعرات 10 مئی 2018 13:41

تیمرگرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء)تحصیل منڈامیں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے صفائی مہم کاآغازاحسن اقدام ہے ،صفائی مہم سے لوگوں میں صاف ستھرے ماحول کی آگہی اوربیماریوں کاخاتمہ ممکن ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ویلیج کونسل قلعہ گئی منڈاکے کسان کونسلرخورشیدخان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوںنے کہاکہ صفائی نصف ایما ن ہے اورماحول کوصاف ستھرارکھاہم سب کی ذمہ داری ہے ۔