کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ‘

2 فٹ ریلوے ٹریک تباہ ہوگیا دھماکہ کے بعد کوئٹہ سے پنجاب اور سندھ جانے والی ٹرینوں کو اسٹیشن پر روک لیا گیا‘بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئی

جمعرات 10 مئی 2018 14:13

کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ‘
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمدور فت روک دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ تیرہ میل کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو فٹ ریلوے ٹریک تباہ ہوگیاہے۔

دھماکے کے بعد کوئٹہ سے پنجاب اور سندھ جانے والی ٹرینوں کو اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ریلوے انتظامیہ اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں صرف ریلوے ٹریک کو ہی نقصان پہنچا ہے ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے ، ٹریک کی بحالی کے بعد ٹرینیں چلادی جائیں گی۔