نیب سمیت تمام ادارے پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں، رانا محمد افضل

جمعرات 10 مئی 2018 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے‘ نیب سمیت تمام ادارے پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں‘ سابق وزیر اعظم پر بھاری رقوم بھارت بھجوانے کے الزام کے حوالے سے نیب کے اقدام کی ہمارے مخالفین سمیت پورے ملک کے عوام نے اس کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنا کسی ثبوت کے ساق وزیراعظم پر الزام عائد کردیا گیا یہ بہت اہم مسئلہ ہے‘ پارلیمنٹ چیئرمین نیب کو بلاتی ہے تو انہیں آنا چاہیے ۔وہ بریفنگ دے کر چلے جائیں اور الزام کی صحت سے متعلق پارلیمنٹ کو آگاہ کریں۔