چین کے خودساختہ پہلے سپر لارج ہائیڈرالک پائل ہیمر نے آزمائشی مرحلہ مکمل کر لیا

جمعرات 10 مئی 2018 17:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) چین کے آزادنہ طور پر بنائے گئے پہلے انتہائی بڑے ہائیڈرالک پائل ہیمر نے اپریل میں اپنا آزمائشی مرحلہ مکمل کر لیا ہے اور اس طرح اس قسم کی مشینوں والے بیرونی ممالک کی اجارا داری کو ختم کر دیا ہے ،اس کی اطلاع سی سی ٹی وی ڈاٹ کام نے دی ہے ،پائل ہیمر جس کی اونچائی 22میٹر اور وزن 430ٹن ہے ٹائی یوآن ہیوی مشینری گروپ کمپنی لمٹیڈ نے بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

کافی عرصے تک سپر لارج ہائیڈرالک پائل ہیمر جو کہ آف شور آپریشن کیلئے ناگریز ہیں پر جرمنی اور نرنیدر لینڈ کی کمپنیوں کی اجاراداری تھی تاہم تحقیق اور فنی مشکلات پر قابو پانے کی 7برس کی کوششوں کے بعد چینی کمپنی نے یہ اجاراداری ختم کر دی ہے ۔ چینی ساختہ پائل ہیمر نہ صرف نمایاں کارکردگی کا حامل ہے بلکہ چینی کمپنی کے مطابق اسے سروس کے بعد اور قیمت میں بھی برتری حاصل ہے ،مثلاً ماضی میں چین کو غیر ملکی کمپنیوں سے ایسی مشنیں درآمد کرنی پڑھتی تھی اور اگر کچھ خرابی پیدا ہو جاتی تو اس کی مرمت میں کم از کم نصف سال لگ جاتا جس کا مطلب یہ ہوا کہ منصوبے کی پیش رفت میں تاخیر ہو جاتی ۔

متعلقہ عنوان :