Live Updates

ڈائریکٹوریٹ امورنوجوان خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام جسمانی معذورنوجوانوںکیلئے دوروزہ مقابلوں کا آغاز

جمعرات 10 مئی 2018 18:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) ڈائریکٹوریٹ امورنوجوان خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام جسمانی معذورنوجوانوںکیلئے دوروزہ مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے ، صوبے کے مختلف اضلاع سے تین سو کے قریب جسمانی معذور اتھیلیٹ قیوم سپورٹس کمپلیکس میں پہنچ گئے،پروگرام کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر برائے امور نوجوانان خیبرپختونخوا محمود خان نے کیا ، اس موقع پر انکے ہمراہ ڈائریکٹر امور نوجوان خیبرپختونخوا اسفندیار خان خٹک اور ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز طارق محمود بھی موجود تھے۔

مقابلوںمیں ٹیبل ٹینس، لڈو، کریم بورڈ ، ویل چیئر ریس، قرآت ، نعت خوانی،پشتو اور اردو گلوکاری،بیوٹیشن،ماڈلنگ، فوٹو گرافی، پتنگ بازی، آرچری اور دیگر مقابلے شامل تھے،مقابلوںمیں پچاس سے زائد خواتین بھی شریک تھے،اس موقع پر صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کامیاب پروگرام کے انعقاد پر ڈائریکٹوریٹ یوتھ افیئرز کو سراہا اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت برابری کی بنیاد پر ایسے مواقع فراہم کرتاہے،انہوں نے کہا کہ آپ لوگ ہمارے لئے سپیشل ہیں، آپکی ہرقسم کی محرومیاں دور کی جائیگی،انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ اس طرح کے پروگراموں کو اگلے سال بھی جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق ہم بلاتفریق نوجوانوں کو ذہنی اور جسمانی نشوونما کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دے رہے ہیں تاکہ اس سے یہ نوجوان کچھ سیکھ سکے اور انکی ٹیلنٹ کو مزید بہتر کرسکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ معذور نوجوانان ہمارے اس معاشرے کا حصہ ہے اور انہیں بھی مساوی حقوق دیئے جائیں گے انہوںنے کہا کہ مقابلوںمیں آپ سب کیلئے لاکھوں روپے کے انعامات بھی دیئے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات