تربیلا غازی، واپڈا غازی بروتھا کی ملکیتی جگہ پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف خصوصی آپریشن

اسسٹنٹ کمشنر عثمان اشرف کی نگرانی میں واپڈا کی اراضی پر تعمیر ہونے والی پختہ دوکانیں مسمار کر دی گئیں

جمعرات 10 مئی 2018 22:33

تربیلا غازی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر عثمان اشرف کی نگرانی میں واپڈا غازی بروتھا کی ملکیتی جگہ پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف خصوصی آپریشن کیا گیا واپڈا کی اراضی پر تعمیر ہونے والی پختہ دوکانیں مسمار کر دی گئیںتفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر غازی عثمان اشرف کی زیر نگرانی ڈی ایس پی غازی آفس سے متصل ٹی آر او روڈ پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا واپڈا کی اراضی پر تعمیر ہونے والی غیر قانونی دکانیں مسمار کر دی گئیں مین بازار غازی میںتربیلاروڈ کے دونوں اطراف میںدکانوں کے سامنے بنائے گئے تھڑے شیڈز اور چھپرے بھی مسمار کردیئے گئے واپڈ اکی اراضی پر تعمیر ہونے والی دوکانوں کو ہیوی مشینری سے مسمار کیا گیا آپریشن کے موقع پر غازی بھروٹھا انتظامیہ ، محکمہ مال غازی ، ٹی ایم اے کے اہلکار بھی موجود تھے گرینڈ آپریشن کے موقع پر پولیس و واپڈا کی سیکورٹی کے اہلکار وں کی بھاری نفری بھی موجود تھی مین بازار کے وسط سے گزرنے والی تر بیلا روڈ کے دونوں اطراف میں کی گئی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے مین بازار غازی میں دوکانوں سامنے موجودتھڑوں اور چھپروںسے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو رہاتھا اور خریداروں کو بھی پیدل چلنے میں بھی مشکلات کا سامنا تھا۔

متعلقہ عنوان :