چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ کا انٹرمیڈیٹ امتحانی مراکز کا دورہ

جمعرات 10 مئی 2018 22:34

لاہور۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ امتحان سالانہ 2018ء کے پرچہ جات مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں ۔گزشتہ روزیہاں اردو لازمی کا پرچہ لیا گیا جبکہ آج11مئی بروز جمعہ کو اکنامکس ، عمرانیات و دیگر مضامین کے پرچہ جات لیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ ، شفاف امتحان کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا ا ور طالبِ علموں سے سہولت کے حوالے سے بات چیت کی اس کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ سے امتحانی مراکز کی سیکیورٹی سہولیات اور انتظامات بارے دریافت کیا۔

اس موقع پر انہوں نے چند طالب ِ علموں سے امتحان کی شفافیت کے بارے پوچھا جس پر طلبا ء نے شاندار انتظامات پر لاہور بورڈ کی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پہلی مرتبہ امتحان کے لیے لیسکو کے اشتراک سے امتحانی مراکز پر بجلی کی موثر فراہمی کا خصوصی بندوبست کیا گیا ہے ۔ چیئرمین نے خاص طور پر امتحانی مراکز کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ کوئی غیر متعلقہ شخص امتحانی مراکز کے پاس موجود نہ ہونے پائے کیوں کہ شفاف امتحان کے لیے پُرامن ماحول کی بہت ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :