مشروط رول نمبر سلپس حاصل کرنے والے امیدوار فوری طورپراپنے اعتراضات دور کروائیں،ڈپٹی کنٹرولر امتحانات

جمعرات 10 مئی 2018 22:41

ڈی جی خان۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء)ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے بتایاہے کہ تعلیمی بورڈ کے میٹرک کے امتحانات کیلئے جن طلبائوطالبات کو مشروط رولنمبر سلپس جاری کی گئی تھیں وہ فوری طو رپر اپنے اعتراضات دور کرا ئیں تاکہ انہیں رزلٹ کی تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے ․ علاوہ ازیں دیگر بورڈ سے نہم کا امتحان پاس کرنے والے طلبہ متعلقہ بورڈ سے رزلٹ کی تصدیق شدہ کاپی فورا جمع کرائیں ․ شیخ امجد حسین نے بتایاکہ جن امیدواروں نے جوابی کاپیوں پر غلط کوڈ درج کیے وہ بھی باقاعدہ طور پر اپنی درخواستیں بورڈ میں جمع کرائیں ․ انہوںنے کہا کہ جن امیدواروں نے نہم کا امتحان ڈیرہ بورڈ جبکہ سویں کا امتحان کسی دوسرے بورڈ سے 2018میں دیا ہے ان کے نہم نتیجہ کی اولڈ پوسٹنگ متعلقہ بورڈ کو بھجوائی جا رہی ہے ․ انہوںنے بتایاکہ میٹرک سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 24جولائی کو متوقع ہے ۔