ہر یونین کونسل میں کم از کم دو رمضان بازار کھولے جائیں اور ان بازاروں میں اشیاء کی رعایتی نرخو ں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے‘لیاقت بلوچ
حکومت رمضان میں بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے اور کم از کم رمضان کے دوران عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا نہ کرے‘سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی
جمعرات 10 مئی 2018 22:46
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ریڑھی بان،چھابڑی والے،سبزی و فروٹ کھجور اور دیگر اشیاء کے سٹال ہولڈرز کا کسی صورت بھی سامان ضبط نہ کیاجائے بلکہ قانون کے مطابق اسے تنبیہ کی جائے ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہر یونین کونسل میں کم از کم دو رمضان بازار کھولے جائیں اور ان بازاروں میں اشیاء کی رعایتی نرخو ں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہر سال یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے سبسڈی دینے کے بڑے دعوے کرتی ہے مگر عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملتا۔امسال وفاقی کابینہ اشیائے خوردو نوش پر کم از کم پندرہ ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کرے اور یقینی بنایا جائے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء معیاری ہوں اور عوام کو قطاروں میں لگ کر دھکے نہ کھانے پڑیں اور سار سارا دن انتظار کے بعد خالی ہاتھ واپس گھروں کو نہ جانا پڑے۔انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر اور مربو ط نظام بنائے جائے اور تاجروں اور صنعت کاروں کو از خود قیمتیں کم کرنے کی ترغیب کی دی جائے۔برانڈڈکمپنیز رمضان کے احترام میں قیمتوں میں خصوصی کمی کااعلان کریں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے اور کم از کم رمضان کے دوران عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا نہ کرے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ عام راستوں سیمنا گھروں کی دیواروں پر آویزاں فحش اور غیر اخلاقی پوسٹرز رمضان کے تقد س کو پامال کرنے کا باعث بنتے ہیں۔لہذا ایسے غیراخلاقی پوسڑز اور سائن بورڈز پر پابندی لگائی جائے اور شیشہ سنٹرز اور اسی نوعیت کے دیگر نشہ سنٹروں کو فوری بندکیاجائے اور غیر اخلاقی ،فحش آڈیو ،ویڈیو فلموں اور گانوں کی خرید وفروخت اور نمائش کا کاروبار کرنے والی دکانوں کو رمضا ن المبارک میں بند رکھا جائے۔الیکٹرانک میڈیا سے رمضان المبارک کے پروگرامات ہی نشر کیے جائیں اور وفاقی و صوبائی حکومتیں ملک بھر میں ایک ہی دن عید الفطر منائے جانے کو یقینی بنائیں تاکہ قومی یکجہتی اور اسلامی وحدت کا عظیم الشان مظاہر ہ ہو ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.