امپلائز ایسوسی ایشن آف بورڈ آف ریونیو، خیبر پختونخوا کے پینل کے بلا مقابلہ کامیاب امیدواروں کا اعلان

جمعرات 10 مئی 2018 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) الیکشن کمشنر، امپلائز ایسوسی ایشن آف ریونیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سول سیکرٹریٹ پشاور نے امپلائز ایسوسی ایشن آف بورڈ آف ریونیو، خیبر پختونخوا کے پینل کے بلا مقابلہ کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غلام صابر احمد کو بطور صدر کامیاب قرار دیا گیا ہے جبکہ محمد فیاض خان کو بحیثیت نائب صدر، ارشد زمان عباسی کو بطور جنرل سیکرٹری ، اسرار حسین کو بطور جوائنٹ سیکرٹری ، شیر اجمل کو بطور پریس سیکرٹری ، عابد احمد کو بطور فنانس سیکرٹری ، اسماعیل خان کو بطور نمائندہ کلاس فور اور مس نادیہ گل کو بطور نمائندہ خواتین عملہ منتخب کیا گیا ہے۔

اس امر کا اعلان ریونیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ( بورڈ آف ریونیو ) خیبر پختونخوا پشاور کی جانب سے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :