حافظ آباد کے نواحی گائوں رسولپور تارڑ کے قریب تیز رفتار کار اور رکشے میں تصادم

حادثے میں رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ رکشہ میں سوار دو خواتین سمیت چار افرادذخمی ہوگئے

جمعرات 10 مئی 2018 23:23

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں رسولپور تارڑ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ رکشہ میں سوار دو خواتین سمیت چار افرادذخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھٹہ اوڈاں کا رہائشی بلال حسن ولد اعجاز حسین رکشہ پر سواریوں کو لیکر جلالپور بھٹیاں سے رسولپور تارڑ کی جانب آرہا تھا کہ رسولپور کے قریب پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے رکشہ کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور بلال حسن سر میں شدید چوٹیں آنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ رکشہ میں سوار دیگر چار افراد ذخمی ہوگئے۔ دوسری جانب کار ڈرائیورگاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :