صاحبزادہ احسن اقبال کا تفتیشی ویڈیو لیک ہونےکی انکوائری کامطالبہ

ملزم کی تفتیشی ویڈیو کےلیک ہونےپرتشویش ہے،انکوائری ہونی چاہیے،والد صاحب نےکمرے میں چلنا شروع کردیا،لوگوں نے سیاست سے بالاتر ہوکرہم سےاظہارہمدردی کیا۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 مئی 2018 15:44

صاحبزادہ احسن اقبال کا تفتیشی ویڈیو لیک ہونےکی انکوائری کامطالبہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مئی 2018ء) : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال نے ملزم کی دوران تفتیش ویڈیو لیک ہونے کی انکوائری کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیشی ویڈیو کے لیک ہونے پر تشویش ہے،انکوائری ہونی چاہیے،والد صاحب نے کمرے میں چلنا شروع کردیا،لوگوں نے سیاست سے بالاتر ہوکرہم سےاظہارہمدردی کیا۔ انہوں نے آج ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد صاحب نے کمرے میں چلنا شروع کردیا ہے۔

کل ڈاکٹرز والد کا معائنہ کریں گے۔ والد صاحب نے کمرے میں چلنا شروع کردیا ہے۔ پیرکو ڈاکٹرز کے بورڈ کا اجلاس ہوگا۔ صاحبزادہ احمد اقبال نے مزید کہا کہ لوگوں نے سیاست سے بالاتر ہوکرہم سےاظہارہمدردی کیا۔ بیرون ممالک سے بھی محبت کے پیغامات آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملزم کی تفتیشی ویڈیو کے لیک ہونے پر تشویش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ویڈیو لیک ہونے کی انکوائری ہونی چاہیے۔

احمد اقبال نے بتایا کہ سروسز ہسپتال میں بہترین طبی سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔ والد کو جب لاہورمنتقل کیا جارہا تھا تو نجی اسپتال میں بھی تمام انتظامات مکمل تھے۔ والد نےسروسز ہسپتال کا انتخاب کیا تاکہ عوام کا سرکاری ہسپتالوں پر اعتماد بحال ہو۔ واضح رہے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال شکرگڑھ کی تحصیل کنجرورمیں عوامی جلسے سے خطاب کے بعدواپس جارہے تھے کہ ان پرملزم عابد حسین نے فائرنگ کردی۔

تاہم وہاں موجود سکیورٹی اہلکارو ں نے ملزم کو پکڑ کرحراست میں لے لیا۔جبکہ احسن اقبال کوفوری ہسپتال منتقل کیا گیااور طبی امدادکے بعدلاہور سروسز ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔دوسری جانب پولیس کی ٹیم ملزم عابد حسین سے متعلق ابھی مزید تحقیقات کررہی ہے۔ دوران تفتیش ملزم سے متعلق کئی اہم انشافات بھی ہوئے ہیں کہ ملزم کا تعلق انڈر ورلڈ سے ہے اور ملزم دبئی بھی جاچکا ہے جبکہ سوشل میڈیا پربھی عابد گجر کےنام سے اکاؤنٹ بنایا ہوا تھا۔ تاہم ملزم سے ابھی مزید انکوائری کی جارہی ہے۔