مقبوضہ کشمیر ،بڈگام حملے میںزخمی ہونے والا بھارتی پولیس اہلکار ہلاک

جمعہ 11 مئی 2018 16:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہونیوالا بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے وڈون میں حملہ کر کے ایک پولیس اہلکار کو شدید زخمی کردیاتھا۔

(جاری ہے)

اسے فوری طورپر قریبی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔حملے کے فورابعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںنے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔ بھارتی فورسز نے پلوامہ کے علاقے اونتی میں بھی نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے سی آر پی ایف کے اہلکاروں کی ایک پارٹی پر حملے کے بعد تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے۔