جی سی یو میں قائدِ اعظم ہاسٹل کی جانب سے نئے ادبی مجلے ’’دی قائد‘‘ کی اشاعت کا آغاز

جمعہ 11 مئی 2018 16:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور قائدِ اعظم ہاسٹل کی جانب سے نئے ادبی مجلے ’’دی قائد‘‘ کی اشاعت کا آغاز۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے ہاسٹل کی25ویں سالگرہ کے موقع پر ادبی مجلے کی پہلی کاپی کی رونمائی کی،جبکہ اس موقع پر قائدِ اعظم ہاسٹل کے وارڈن پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان اور سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نعمان سرور قریشی بھی موجود تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر نے طلباء کے ہمراہ ہاسٹل کی25ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔وائس چانسلر پروفیسر حسن شاہ کا کہنا تھا کہ’ دی قائد‘ کا بنیادی مقصد ہاسٹل کے طلباء کے ادبی جوہر کو نکھارنا اور انہیں اظہار ذات کے لیے ایک ذریعہ مہیاکرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :