ایران پر بھروسہ بھاری غلطی،امریکی فیصلہ مثبت قرار،ہربیار مری

ایران نے ایٹمی معاہدے کی آڑ میں شام، عراق، لبنان اور یمن میں دہشتگردی کا نیٹ ورک قائم کیا،رہنما تحریک بلوچستان

جمعہ 11 مئی 2018 18:19

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے رہنما ہربیار مری نے کہا ہے کہ ایران پر بھروسہ بھاری غلطی تھی،امریکی فیصلے مثبت ہے،ایران نے ایٹمی معاہدے کی آڑ میںشام، عراق، لبنان اور یمن میں دہشتگردی کا بڑا نیٹ ورک قائم کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلوچستان تحریک کے رہنما ہربیار مری نے ایران کے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کے امریکی فیصلے کو مثبت قراردیدیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سابق حکومت اور باقی مغربی ممالک نے ایران پر بھروسہ کرکے بھاری غلطی کی۔ انہیں اس معاہدے کے خطرناک نتائج سمجھ میں نہیں آئے۔ صدر ٹرمپ کی حکومت نے دھوکہ دہی کے ایرانی مزاج کو اچھی طرح سمجھ لیا۔ ایٹمی معاہدے نے ایرانی نظام کو بڑے اختیارات دیدیئے تھے جس پر ایران نے شام، عراق، لبنان اور یمن میں دہشتگردی کا بڑا نیٹ ورک قائم کرلیا۔