دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان قربان کرنے والے شہداء کے خاندانوں کیلئے فیملی ویلفیئر اکائونٹ سکیم کا اجراء

جمعہ 11 مئی 2018 18:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) حکومت پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان قربان کرنے والے شہداء کے خاندانوں کیلئے فیملی ویلفیئر اکائونٹ سکیم کا اجراء کر دیا ہے۔ اس سکیم سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے شہداء کے خاندانوں کو فائدہ ہو گا۔ سکیم کا اعلان 2017-18ء کے بجٹ میں کیا گیا تھا۔ اس سکیم سے مستفید ہونے والوں میں سویلین، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے اہل خانہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سکیم کے تحت شہداء کے ایک فیملی ممبر کو بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ کے مساوی شرح سے منافع کی ادائیگی کی جائے گی۔ مزید برآں یہ منافع ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی سے مستثنیٰ ہو گا۔ نیشنل سیونگز کے ادارہ نے فنانس ڈویژن کی ہدایات کی روشنی میں قواعد ترتیب دیئے جن کی وفاقی حکومت نے منظوری دیدی ہے۔ اس سلسلہ میں فنانس ڈویژن نے جمعہ 11 مئی 2018ء کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس سکیم پر نیشنل سیونگز آرگنائزیشن عملدرآمد کرے گی۔ اندازہ کے مطابق 27 ہزار سے زائد شہداء کے خاندان اس سکیم سے مستفید ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :