قصور، مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، ماں بیٹے سمیت 4 زخمی

جمعہ 11 مئی 2018 21:56

قصور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) قصور اور اس کے نواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ماں بیٹے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ٹھینگ شاہ کا رہائشی سو لہ سالہ علی رضا موٹر سائیکل پرقصورآرہا تھا، جب وہ نظام پورہ نئی آبادی کے قریب پہنچا تو نا معلوم کار کے ساتھ ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا، بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ جبکہ نا معلوم کار سوار موقع سے فرار ہو گیا ، پولیس تھانہ صدر قصور مصروف کا رروائی ہے، اسی طرح انتیس سالہ محمد اسحاق چھانگامانگا سے موٹرسائیکل پر جمبر جا رہا تھا، جب وہ بھٹی پیٹرولیم کے قریب پہنچا تو نا معلوم ٹرک سے ٹکرا کر زندگی کی بازی ہار گیاجبکہ چونیاں کے علاقہ میر کوٹ نہر کے قریب مسافر وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا محمد سلیم اور حنیفا ں بی بی زخمی ہو گئے جنہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ، اسی طرح گنڈاسنگھ روڈ پنجاب کالج کے قریب دو موٹرسائیکلیں آپس میںٹکرانے سے بنگلہ کمبواںکے رہائشی علی امین اور علی اصغر زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122نے علاج کیلئے ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے۔