عبدالجبار خان کا سندھ کا 11کھرب 44ارب سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر حکومت کو مبارکباد

جمعہ 11 مئی 2018 22:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر عبدالجبار خان نے سندھ کا 11کھرب 44ارب سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر حکومت سندھ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بجٹ میں رواں سال ترقیاتی پروگرام میں روڈ سیکٹر کیلئے 25.77ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسی طرح نئی ترقیاتی اسکیموں کیلئے ترقیاتی بجٹ کی 20فیصد رقم مختص کئے جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت سندھ میں تعمیروترقی کے منصوبوں کو اولیت دیتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسی طرح یونین کونسلز کا ماہانہ بجٹ 2لاکھ سے بڑھاکر 5لاکھ کئے جانے کا مقصد بھی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی بجٹ میں امن وامان کیلئے 95 ارب روپے سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے کیونکہ پیپلزپارٹی صوبے میں امن وامان کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے اور پیپلزپارٹی کے مرہون منت ہی سندھ خاص طورپر کراچی میں امن قائم ہوا۔

متعلقہ عنوان :