گگو منڈی ،حقیقی چچا کی سات سالہ معصوم بھتیجی سے مبینہ زیادتی کی کوشش

والدہ کی لعن طعن پر ملزم نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا ،ورثا کا احتجاج ،چیف جسٹس ،وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل

جمعہ 11 مئی 2018 23:21

گگو منڈی ،حقیقی چچا کی سات سالہ معصوم بھتیجی سے مبینہ زیادتی کی کوشش
گگو منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) حقیقی چچا کی سات سالہ معصوم بھتیجی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش ۔والدہ کی لعن طعن پر ملزم نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا، ورثا ء کا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق قادریہ کالونی کا رہائشی عبدالرشید انصاری اور اس کی بیوی وکیلاں بی بی گھر سے باہر گئے تھے اورع گھر میں اس کی سات سالہ معصوم بچی فاطمہ اکیلی موجود تھی کہ اس دوران رشید کا بھائی اور بچی کا حقیقی چچا رفیق گھر میں داخل ہو گیا اور بچی کو ایک کمرے میں لے گیا اور مبینہ طور پر اس کی شلوار اتار کر زیادتی کی کوشش کرنے لگا کہ اس اثنا میں وکیلاں بی بی واپس گھر پہنچ گئی اور بچی کے رونے کی آ واز سن کر کمرے میں داخل ہوئی اور ملزم کو لعن طعن کرنے لگی تو ملزم نے اسے بھی تشدد کلا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا بچی کے والد عبدالرشید اور والدہ وکیلا ں بی بی نے بچی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس وقوعہ کی درخواست انہوں نے مقامی پولیس اسٹیشن میں دی تو پولیس نے ملزم رفیق کو گرفتار کر لیا لیکن بعد ازاں ایک با اثر شخص کی مداخلت پر اسے رہا کر دیا ۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاندان نے چیف جسٹس آ ف پاکستان ثاقب نثار ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور آ ئی ۔جی پنجاب سے فریاد کی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے ۔