بونیر میں مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق

پیسکو کی غفلت کی وجہ سے کلپانی اور کاٹکلہ میں دو نواجوان جاں بحق ،جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں

جمعہ 11 مئی 2018 23:47

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) بونیر میں مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ،پیسکو کی غفلت کی وجہ سے کلپانی اور کاٹکلہ میں دو نواجوان جاں بحق ہو گئے ،جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیم کی کاٹکلہ میں نوجوان فاروق زادہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جاں بحق ہوا،اسکے علاوہ گائوں میں برقی آلات جل گئے ۔کلپانی میں نوجوان اسد بجلی کھمبے پر چڑھتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔پیربابا سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹا سرخ ڈھیری مردان میں رکشہ سے گاڑی کی ٹکر کی وجہ سے جاں بحق ہوئے دونوں کی لاشیں پیربابا لائی میں پہنچا دی گئیں

متعلقہ عنوان :