1439ھ کی لئے حج پیکیج کا اعلان

ہفتہ مئی 09:20

مکہ مکرمہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) سعودی وزارت حج و عمرہ نے 1439ھ کے حج کے لئے داخلی معلمین کو نئی فیسوں سے آگاہ کردیا۔ سعودی اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے 1439ھ کے حج کے داخلی معلمین کو دیئے گئے پیکیج کو’’ الحج المیسر‘‘ کا نام دیا گیا۔ اس کی فی کس فیس 3465ریال ہوگی۔

(جاری ہے)

سب سے مہنگا پیکیج جمرات کے پل سے متصل ’’ابراج‘‘کے رہائشیوں کے لئے 11905ریال مقرر کیا گیا ہے جو مذکورہ 6 ٹاورز میں سے کسی ایک میں رہائش پسند کریںگے۔ وزارت نے واضح کیاکہ فیس ادا کرنے سے قبل ریزرویشن کی منسوخی مفت ہوگی جبکہ فیس ادا کرنے کے بعد 7ذی الحجہ تک منسوخی پر 100فیصد تک کٹوتی ہوسکتی ہے۔ وزارت حج کا کہنا ہے کہ الحج المیسر پروگرام کے تحت امسال 10ہزار افراد حج کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :